رسائی کے لنکس

بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار


سعید اجمل اور محمد حفیظ (فائل فوٹو)
سعید اجمل اور محمد حفیظ (فائل فوٹو)

اس سے قبل بھی دو پاکستانی باؤلروں سعید اجمل اور محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے کر ان پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے آف اسپنر بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

انھوں نے پیر کو ہرارے میں زمبابوے کے خلاف میچ میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن میچ کے بعد امپائر نے ان کے باؤلنگ ایکشن پر شبے کا اظہار کرتے ہوئے اس بارے میں ٹیم انتظامیہ کو مطلع کیا تھا۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم نے پاکستانی آف اسپنر کو 14 وز میں آئی سی سی سے وابستہ بائیو مکینک لیبارٹری سے اپنے انداز کا معائنہ کروا کر اسے درست کرنے کا کہا ہے۔

اس سے قبل بھی دو پاکستانی باؤلروں سعید اجمل اور محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے کر ان پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔

دنیا ئے کرکٹ کے کامیاب ترین اسپنرز میں شمار ہونے والے سعید اجمل نے مشق کر کے اپنا انداز تو قواعد و ضوابط کے مطابق ڈھال لیا لیکن باؤلنگ میں ان کی کارکردگی پہلے جیسے نہی رہی اور اسی بنا پر وہ ٹیم میں اپنی جگہ بھی نہیں بنا سکے ہیں۔

محمد حفیظ نے بھی اپنا ایکشن درست کرنے کے بعد باؤلنگ شروع کی تھی لیکن اس کے بعد ایک بار پھر ان کے انداز کو مشکوک قرار دے کر ان کے باؤلنگ کروانے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG