رسائی کے لنکس

مغربی کنارے میں گھر پر حملہ، کم سن فلسطینی بچہ ہلاک


وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ انھیں اس ہولناک واقعے پر شدید دکھ پہنچا ہے۔

اسرائیل کی پولیس نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں مشتبہ یہودی انتہا پسندوں کی طرف سے ایک گھر کو نذر آتش کیے جانے سے ایک کم سن فلسطینی بچہ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق جمعہ کو علی الصبح دوما نامی گاؤں میں پیش آنے والے واقعے میں اٹھارہ ماہ کا بچہ ہلاک ہوا اور حملہ دیوار پر عبرانی زبان میں کچھ لکھ کر فرار ہوگئے۔

حملہ آوروں کی تلاش کے لیے اسرائیلی فوج نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ انھیں اس ہولناک واقعے پر شدید دکھ پہنچا ہے۔

"یہ ہر لحاظ سے دہشت گردی کا ایک واقعہ ہے۔ اس سے قطع نظر یہ شرپسند عناصر کون ہیں اسرائیلی ریاست دہشت گردی کے لیے خلاف سخت موقف رکھتی ہے۔"

فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لرنر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی" قرار دیا۔ "ہم دہشت گردوں کو فلسطینیوں کی زندگیاں چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔"

دائیں بازو کے اسرائیلی انتہا پسند پہلے بھی فلسطینیوں، عرب اسرائیلیوں حتیٰ کہ اسرائیلی فوج کی تنصیبات پر حملے کرتے آئے ہیں۔

فوج اڈوں پر حملوں کی وجہ انتہا پسندوں کے نزدیک فلسطینیوں سے متعلق فوج کی نرم پالیسیاں ہیں۔

XS
SM
MD
LG