رسائی کے لنکس

فلپائن: کشتی کے حادثے میں کم ازکم 36 ہلاک


علاقے میں سول ڈیفنس کے ایک عہدیدار رے گوزون کے مطابق " تلاش اور امداد کی سرگرمیاں جاری ہیں اور ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ واقعہ طغیانی کے باعث پیش آیا۔"

فلپائن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی علاقے میں ایک کشتی ڈوبنے سے کم سے کم 36 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتا ہو گئے ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 'کم نروانا' نامی کشتی جس پر 173 افراد سوار تھے آرمکو شہر کے ساحل سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ڈوب گئی۔

کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ کم از کم 118 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم 19 افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔

علاقے میں سول ڈیفنس کے ایک عہدیدار رے گوزون کے مطابق " تلاش اور امداد کی سرگرمیاں جاری ہیں اور ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ واقعہ طغیانی کے باعث پیش آیا۔"

حکام نے کشتی کے کپتان اور عملے کے چند ارکان کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

فلپائن میں ہر سال اگر سیکڑوں نہیں تو درجنوں افراد کشتیوں کے حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ ان پر گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کرنا اورناقص حفاظتی معیار کو قرار دیا جاتا ہے۔

مسافر کشتیاں ,7000 سے زائد جزائر پر مشتمل ملک میں نقل و حمل کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG