رسائی کے لنکس

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ


فائل
فائل

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے-246 کے ضمنی انتخاب کی مہم کے سلسلے میں اتوار کو شاہراہ پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہوا۔

جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے علاوہ پارٹی کے کئی مرکزی رہنماؤں اور حلقے سے امیدوار عمران اسمعیل نے بھی خطاب کیا۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کراچی کے شاندار ماضی کا ذکر کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ کراچی کو روشن اور خوشحال مستقبل فراہم کریں گے۔

این اے - 246 کا ضمنی انتخاب کئی روز سے خبروں میں ہے اور اب 23 اپریل کو ہونے والی پولنگ میں چند روز رہ جانے کے بعد انتخابی گہما گہمی شدت اختیار کرگئی ہے۔

ہفتے کو اس علاقے میں ایم کیو ایم کا جلسہ ہوا تھا جس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خطاب کیا تھا۔ اس سے ایک روز قبل جمعے کو جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام خواتین کے جلسے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے خطاب کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG