رسائی کے لنکس

روس کسی کے لیے خطرے کا باعث نہیں: پیوٹن


فائل
فائل

'ہم کسی کے لیے خطرے کا باعث نہیں۔ کسی تنازع کا حصہ بننا تو کیا، ہم کسی علاقے کی سیاسی پنجہ آزمائی یا حرفت میں ملوث نہیں ہونا چاہتے، بغیر یہ دیکھے کہ ہمیں کون اُس طرف دھکیل رہا ہے، یا وہ کیا حربے استعمال کرتا ہےٗ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اپنی اور اپنے اتحادیوں کی سلامتی کا تحفظ خود کرے گا، لیکن وہ کسی کے لیے خطرے کا باعث نہیں ہے۔

پیوٹن نے یہ بات بدھ کے روز بحیرہ اسود کے صحت افزا مقام، سوچی میں واقع اپنی صدارتی رہائش گاہ پر فوجی سربراہان کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔

بقول اُن کے، 'ہم کسی کے لیے خطرے کا باعث نہیں۔ کسی تنازع کا حصہ بننا تو کیا، ہم کسی علاقے کی سیاسی پنجہ آزمائی یا حرفت میں ملوث نہیں ہونا چاہتے، بغیر یہ دیکھے کہ ہمیں کون اُس طرف دھکیل رہا ہے، یا وہ کیا حربے استعمال کرتا ہےٗ۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ، 'ساتھ ہی، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم کس طرح روس کے اقتدار اعلیٰ اور یکجہتی اور اپنے اتحادیوں کی سکیورٹی کی حفاظت کرتے ہیں۔ٗ

XS
SM
MD
LG