منگل, مئی 26, 2015 مقامی وقت: 20:27

خبریں / پاکستان

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا، ہفتے کو پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے
پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے
پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے ۔ کل یعنی ہفتہ 21 جولائی کو پہلا روزہ ہوگا۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کراچی میں کیا۔ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے جمعہ کی شام مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں منعقد ہوا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین کی معاونت بھی حاصل تھی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی صوبہ سندھ اور بلوچستان میں چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیاتھا۔

ادھر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر میں سیکورٹی پلان ترتیب دیئے جاچکے ہیں۔ خصوصاً کراچی میں سیکورٹی کے حوالے سے سخت ترین انتظام کئے گئے ہیں۔ مشیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ رمضان میں کراچی سے پرچی اور بھتہ مافیا ختم کردیں گے۔

ایس ایس پی ساوتھ کراچی آصف شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں رمضان میں سیکورٹی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں البتہ ہر سڑک پر پر پولیس تعینات نہیں کی جاسکتی۔ پولیس رمضان میں شہر کو ہرطریقے سے پر امن بنانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

 دوسری جانب سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں جمعہ کو پہلا روزہ تھاجبکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر آج روزہ رکھا گیا۔ سعودی عرب میں گزشتہ روز عدالت عظمیٰ کی جانب سے رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کیاگیا جس کے بعد پہلی تراویح ادا کی گئی۔

 خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ ،کویت، یمن، قطر اور مصر میں بھی آج پہلا روزہ تھا۔پاکستان میں فاٹا کے بعض مقامی علماء نے سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث شمالی و جنوبی وزیرستان، باجوڑ، مہمند اور خیبر ایجنسی کے بعض علاقوں میں آج پہلا روزہ رکھا گیا۔ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین نے بھی جمعہ کوپہلا روزہ رکھا۔

وسیم صدیقی

wsiddiqui+voanews.com

Waseem A. Siddiqui reports for VOA Urdu Web from Karachi
مزید۔۔۔
آپ کے کمپیوٹر پر جاوا اسکرپٹ غیر موثر ہے یا آپ ایڈوب فلیش پلیئر کا پرانا ورژن استعمال کر ر ہے ہیں۔ < >فلیش پلیئر کا نیا ورژن حاصل کیجئے<>
کہانی پاکستانی - Dil to hay Pakistanii
X
22.05.2015 09:00
.Ayesha heads to Little Pakistan in New York
وڈیو

وڈیو کہانی پاکستانی - Dil to hay Pakistani

.Ayesha heads to Little Pakistan in New York
وڈیو

وڈیو کہانی پاکستانی - Travel Bloggers

Ayesha meets influential travel bloggers at the White House Travel Bloggers Summit
وڈیو

وڈیو زندگی 360 - Las Vegas

Sarah and Shonali check out the bright lights of Las Vegas
وڈیو

وڈیو انڈی پنڈنس ایوینو : بھارتی را پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہے، پاکستان کا الزام

بھارتی را پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہے، پاکستان کا الزام
وڈیو

وڈیو کہانی پاکستانی Passport DC

Every year the embassies in Washington open their doors for visitors to share the cultures of their homelands
وڈیو

وڈیو کہانی پاکستانی – ٹیکنالوجی

اِس قِسط میں عائشه آپکو کچھ ایسے لوگوں سے مِلوائیں گی جنهوں نے ٹیکنالوجی کو اپنی زندگی کا ایک اهم حصه بنا لیا هے۔ مگر ساتھ هی ساتھ آپکی ملاقات کچھ ایسے لوگوں سے بھی هو گی جو پرانی طرز کی زندگی جینا پسند کرتے هیں۔
وڈیو

وڈیو زندگی 360 - Engaging Kids

How do parents keep kids entertained and active
وڈیو

وڈیو Cafe DC: Politician Walid Iqbal

Meet politician Walid Iqbal, grandson of Allama Iqbal
وڈیو

وڈیو انڈی پنڈنس ایوینو - ٹیکساس شوٹنگ،امریکن مسلم کمیونٹی کا ردِ عمل کیسا تھا؟

Guests: Arsalan Iftikhar, Author, Islamic Pacifism: Global Muslims in the Post-Osama Era Dr. Syed Saeed National Director, ISNA Zainab Chaudhry, CAIR DC
وڈیو

وڈیو کہانی پاکستانی - Panhandling

How is the issue of panhandling dealt with in the US
مزید۔۔۔
Kahani Pakistani.
Kahani Pakistani.


Download mobile app for your iPhone or iPad.

خالد حمید کی یادیں - خالد حمید کی تلاش
Download mobile app for your iPhone or iPad.
Download mobile app for your iPhone or iPad.
Download mobile app for your iPhone or iPad.