رسائی کے لنکس

برطانوی وزیر ِاعظم کو ’پرینک کال‘: نیو یارک ٹائمز


برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق, حکومت کے تمام محکموں کو شرارت پر مبنی فون کالز سے محتاط رہنے کی تنبیہہ جاری کر دی گئی ہے

ّنیو یارک ٹائمزٗ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک ایسے وقت میں جبکہ مغربی رہنما نگرانی اور سیکورٹی سے متعلق اقدامات پر زور دیتے دکھائی دے رہے ہیں، برطانیہ میں ایک حالیہ واقعے نے بے چینی پیدا کر دی ہے۔

ایک برطانوی شخص نے برطانیہ کے انٹیلی جنس کے ایک اعلیٰ افسر کے نام سے برطانوی وزیر ِاعظم ڈیوڈ کیمرون کو فون کال کی، جس کی برطانوی حکام نے تصدیق کی ہے۔

برطانوی شخص نے وزیر ِاعظم کو فون کرنے کے بعد ایک مقامی اخبار کو فون کرکے اس بارے میں بتایا۔

برطانوی شخص نے اخبار ’دی سن‘ کو فون کرکے بتایا کہ جب اس نے برطانوی سرویلینس ایجنسی (جی سی ایچ کیو) کو فون کرکے ایجنسی کے ڈائریکٹر رابرٹ ہینینگن کا موبائل نمبر مانگا تو وہ شراب اور ڈرگز کے نشے میں تھا۔

اخبار ’دی سن‘ کے مطابق، اخبار کو فون کرنے والا شخص نوجوان تھا اور بہت واضح انداز میں بات چیت کر رہا تھا۔

دوسری طرف، برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، حکومت کے تمام محکموں کو اس قسم کی فون کالز سے محتاط رہنے کی تنبیہہ جاری کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’وزیر ِاعظم کیمرون نے یہ بات واضح ہونے پر کہ فون کال جعلی ہے، رابطہ فوری طور پر منقطع کر دیا تھا‘۔

برطانوی حکومت کے مطابق، حکومت اور ایجنسیز سیکورٹی کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG