رسائی کے لنکس

ایشز سیریز: آسٹریلین ٹیم پہلی اننگز میں 60 رن پر آؤٹ


فائل
فائل

میچ برطانوی بالر اسٹوورٹ براڈ کے نام رہا جنہوں نے 15 رن دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ میچوں میں اپنی 300 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔

برطانیہ میں جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 60 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

جمعرات کو ناٹنگھم میں شروع ہونے والا میچ برطانوی بالر اسٹوورٹ براڈ کے نام رہا جنہوں نے 15 رن دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ میچوں میں اپنی 300 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔

براڈ انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچوں میں 300 وکٹوں کا ہدف عبور کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔

پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ میزبان انگلینڈ کے حق میں رہا جسے پہلے ہی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

مچل جانسن (13) اور مائیکل کلارک (10) کے علاوہ آسٹریلیا کا کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا اور پوری ٹیم صرف 3ء18 اوور میں ہی پویلین لوٹ گئی۔

برطانوی بالروں کو آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑانے میں صرف 90 منٹ لگے۔ایشز سیریز میں آسٹریلیا کا یہ چھٹا سب سے کم اسکور ہے۔

کھیل کے پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 274 رن بنائے ہیں اور اسے مہمان ٹیم پر 214 رن کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات جو روٹ کی سینچری رہی۔ روٹ 124 اور مارک ووڈ 2 رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG