رسائی کے لنکس

سعودی عرب کو 10 ’سی ہاک‘ فروخت کی منظوری


فائل
فائل

امریکی اہل کاروں کے مطابق، سعودی عرب نے 10 عدد ’ایم ایچ -60ملٹی مشن‘ ہیلی کاپٹر خریدنے کی درخواست کی تھی، جو ’سکورسکی ایئرکرافٹ‘ نے تیار کیے ہیں، جو ’یونائٹیڈ کارپوریشن اینڈ لوک ہیڈ‘ کی ایک تنصیب ہے؛ جس کے علاوہ، اِس میں ریڈار، میزائل اور دیگر آلات بھی شامل ہیں

امریکی محکمہٴخارجہ نے سعودی عرب کو 10 ’ایم ایچ-60 آر سی ہاک‘ ہیلی کاپٹر، جِن کی مالیت 1.9 ارب ڈالر ہے، فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، جو سعودی بحریہ کے مشرقی بیڑے کو جدید بنانے پر مختص کیے گئے اربوں ڈالر کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔

پینٹاگان کے دفاعی سلامتی سے متعلق اعانتی ادارے (ڈی ایس سی اے) نے جمعرات کو ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت کے بارے میں قانون سازوں کو اطلاع دی ہے، جو کئی برسوں سے زیرِ غور تھے۔

ادارے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے 10 عدد ’ایم ایچ -60ملٹی مشن‘ ہیلی کاپٹر خریدنے کی درخواست کر رکھی ہے، جو ’سکورسکی ایئرکرافٹ‘ نے تیار کیے ہیں، جو ’یونائٹیڈ کارپوریشن اینڈ لوک ہیڈ‘ کی ایک تنصیب ہے؛ جس کے علاوہ، اِس میں ریڈار، میزائل اور دیگر آلات بھی شامل ہیں۔

مجوزہ فروخت کے نتیجے میں سعودی عرب کو دشمن کے ہتھیاروں کے جدید نظاموں کے باعث موجود اور مستقبل کے خطرات سے نبردآزما ہونے میں مدد ملے گی؛ ساتھ ہی ساتھ، متوازی فوائد، جیسا کہ تلاش اور بچاؤ کا کام اور ذرائع ابلاغ کی ترسیل کی استعداد میں معاون ثابت ہوگی۔

ادارے نے کہا ہے کہ سعودی عرب اس جدید استعداد کو علاقائی خدشات سے نمٹنے اور اپنے ملک کی مضبوطی اور دفاع میں بہتری لانے کے لیے استعمال کرے گا۔

XS
SM
MD
LG