رسائی کے لنکس

یمن: بم دھماکے میں درجنوں ہلاک، امریکہ کی شدید مذمت


فائل
فائل

’جزیرہ نما عربستان میں القاعدہ سے وابستہ دھڑوں کی طرف سے درپیش خطرات کے انسداد کے لیے، امریکہ یمن کے ساتھ اپنی ساجھے داری کے عزم پر پوری طرح سے قائم ہے‘

جزیرہٴنما عربستان میں القاعدہ سے وابستہ دھڑوں کی تباہ کاریوں کے حوالے سے، امریکہ نے یمن کے شہر رضاٴمیں منگل کو ہونے والے بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جِس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے، جِن میں کم از کم 15 بچیاں بھی شامل تھیں جو اپنے اسکول کی بس میں سوار تھیں۔

ایک بیان میں، محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے اِس دہشت گرد حملے میں ہلاک شدگان کے احباب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے عوام کو ایک طویل عرصے سے عقل سے عاری شدت پسندی سے واسطہ رہا ہے، اور حملے میں یمنی شہریوں کی زندگی تلخ بنا دی گئی ہے، جس سے امن اور مفاہمت کی راہ کا راستہ روکنے والوں کے ظالمانہ عزائم اور درندگی کی واضح نشاندہی ہوتی ہے۔

ترجمان کے بقول، جزیرہ نما عربستان میں القاعدہ سے وابستہ دھڑوں کی طرف سے درپیش خطرات کے انسداد کے لیے، امریکہ یمن کے ساتھ اپنی ساجھے داری کے عزم پر پوری طرح سےقائم ہے۔

XS
SM
MD
LG