رسائی کے لنکس

خفیہ ادارے کے اہل کاروں کا وائٹ ہائوس کے احاطے کا معائنہ


خفیہ ادارے کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ نچلی پرواز کرنے والا ایک چھوٹا ڈرون پیر کے دِن وائٹ ہائوس کے احاطے میں گر کر تباہ ہوا۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس واقع کی چھان بین جاری ہے

امریکی خفیہ ادارے کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ نچلی پرواز کرنے والا ایک چھوٹا ڈرون پیر کے دِن وائٹ ہائوس کے احاطے میں گر کر تباہ ہوا۔

امریکی خفیہ ادارے کے ایک بیان کے مطابق، 'یہ آلہ (ڈوائس)، جس کا قطر تقریبا ً 61 سینٹی میٹر (دو فٹ) تھا، اُس پر مقامی وقت کے مطابق صبح 3:08بجے نظر پڑی، جس کے بعد یہ وائٹ ہائوس کے جنوب مشرق کی طرف گر کر تباہ ہوا۔

علی الصبح، پولیس، آگ بجھانے والا عملہ اور دیگر ایمرجنسی سے متعلق گاڑیاں وائٹ ہائوس کے گرد جمع ہوگئیں۔ وائٹ ہائوس کے چاروں اطراف کا علاقہ صبح 5 بچے تک بند رہا، جس کے بعد کام کرنے والے کارکنوں کو داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

صبح ہونے پر ایک درجن سے زائد سیکرٹ سروس کے اہل کاروں نے تلاشی کا کام کیا۔ اُنھوں نے وائٹ ہائوس کے لان کا معائنہ کیا، اور رہائش گاہ کے ڈرائیووے کے کناروں پر لگے ہوئے گھنے پیڑوں اور گھاس کا معائنہ کیا۔

خفیہ ادارے کی خاتون ترجمان، نکول مائنور نے بتایا ہے کہ مشتبہ افراد کی شناخت اور اس 'ڈوائس' کی اڑان کی سمت سے متعلق سوالات کے بارے میں تفتیش جاری ہے، جب کہ اُن کا کہنا تھا کہ، یہ ٹیکنالوجی 'تجارتی سطح پر دستیاب ہے'۔

اُنھوں نے بتایا کہ یہ ڈرون ایک چھاٹا 'کئادکوپیٹر' تھا، جو پائلٹ کے بغیر چلنے والا طیارہ ہے، جو چار پَروں کی مدد سے پرواز بھرتا ہے۔

مائنور نے مزید کہا کہ، 'فوری طور پر ہنگامی انتباہ جاری کرکے تنصیب کو سیل کردیا گیا، جب تک کہ ڈوائس کا معائنہ کرکے سب ٹھیک ہے کا اشارہ نہیں ملا'۔

وائٹ ہائوس ترجمان، جوش ارنیسٹ نے صدر براک اوباما اور خاتون اول مشیل کے ہمراہ نئی دہلی میں موجود نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایسا نہیں لگتا کہ یہ آلہ وائٹ ہائوس میں موجود کسی فرد کے لیے خطرے کا باعث تھا۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا آیا اُس وقت اوباما فیملی کی بیٹیاں، مالیا اور ساشا، گھر میں موجود تھیں۔

XS
SM
MD
LG