رسائی کے لنکس

سرینا ولیمز نے مسلسل تیسری بار ’یو ایس اوپن‘ جیت لیا


اس فتح کے ساتھ سرینا 18 بار گرینڈ سلیم جیتنے والی خواتین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔ اس فہرست میں ان کا نمبر چوتھا ہے۔

امریکہ کی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کے فائنل میں کامیابی کے ساتھ مسلسل تیسری بار چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اتوار کو نیویارک میں کھیلے گئے خواتین کے فائنل میں انھوں نے ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کا اسکور چھ، تین اور چھ، تین رہا۔

اس فتح کے ساتھ سرینا 18 بار گرینڈ سلیم جیتنے والی خواتین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔ اس فہرست میں ان کا نمبر چوتھا ہے۔

18 مرتبہ گرینڈ سلیم جیتنے والی مارٹینا نیورتیلوا اور کرس ایورٹ بھی اتوار کو یہ فائنل میچ دیکھنے کے لیے یہاں موجود تھیں۔

32 سالہ سرینا نے چھ بار یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انھوں نے 1999 میں 17 سال کی عمر میں یہی ٹورنامنٹ جیت کر اپنا پہلا گرینڈ سلیم جیتا تھا۔

سرینا کو اس موقع پر کل چالیس لاکھ ڈالرز کا انعام دیا گیا۔ 30 لاکھ یو ایس اوپن جیتنے پر دیے گئے جب کہ دس لاکھ ڈالرز یو ایس اوپن سیریز میں اول آنے میں اضافی طور پر انھیں ملے۔

اپنی فتح پر سرینا کا کہنا تھا کہ وہ اس سے بہتر انداز میں "اختتام کا نہیں سوچ سکتی تھیں"۔

XS
SM
MD
LG