رسائی کے لنکس

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے تھے۔ ٹیلر 74 اور بیئر اسٹو 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 222 رنز بنائے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

پیر کو شارجہ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے 234 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز بغیر کسی نقصان کے چار رنز پر دوبارہ شروع کی تو جلد ہی معین علی 14 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت انگلینڈ کا مجموعی اسکور صرف 19 تھا۔

کُک اور بیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن 90 کے اسکور پر یاسر شاہ نے کُک کو آؤٹ کر دیا۔ انھوں نے 49 رنز بنائے۔ روٹ بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ رہ سکے اور وہ راحت علی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز کے ہاتھوں 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جب انگلینڈ کا اسکور 139 تک پہنچا تو بیل 40 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے تھے۔ ٹیلر 74 اور بیئر اسٹو 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

انگلینڈ کو اننگز برابر کرنے کے لیے ابھی مزید 12 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو جب کہ راحت علی اور شعیب ملک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کھیل کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم 234 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئی تھی کپتان مصباح الحق 71 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG