رسائی کے لنکس

شارجہ ٹیسٹ: پاکستان 351 رنز بنا کر آؤٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈبل سینچری بنانے کی طرف گامزن محمد حفیظ محض تین رنز کے فرق سے یہ ہدف عبور نہ کرسکے اور 197 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 351 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی وفات کے باعث جعرات کو اس ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ملتوی کردیا گیا تھا۔ جمعہ کو کھیل کے آغاز پر کھلاڑیوں نے ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

پاکستان نے دوسرے دن کا کھیل 281 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا تو جلد ہی اس کے کپتان مصباح الحق آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 38 رنز اسکور کیے۔

ڈبل سینچری بنانے کی طرف گامزن محمد حفیظ محض تین رنز کے فرق سے یہ ہدف عبور نہ کرسکے اور 197 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

حالیہ سیریز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد 15 رنز بنا سکے جب کہ یاسر شاہ نے 25 رنز اسکور کیے۔

محمد طلحہ اور راحت بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے کریگ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات وکٹیں حاصل کیں جب کہ ساؤتھی، سوڈھی اور ویٹوری کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 249 رنز بنائے تھے۔ مک کلم 153 جب کہ ولسن 76 رنز پر کھیل رہے تھے۔

پاکستان نے اس ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

تین میچوں کی سیریز میں اسے ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تھا جب کہ پہلے میچ میں پاکستان فتح یاب ہوا۔

XS
SM
MD
LG