رسائی کے لنکس

سنگاپور کے آنجہانی رہنما کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت


ان کے تابوت کو ایک گاڑی کے ذریعے پارلیمان کی عمارت سے سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی میں لایا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

سنگاپور میں ہزاروں افراد سنگاپور کے آنجہانی بانی رہنما لی کیوان یئو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اتوار کو شدید بارش میں ان کے جنازے میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔

ان کے تابوت کو ایک گاڑی کے ذریعے پارلیمان کی عمارت سے سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی میں لایا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

سنگاپور کے سابق وزیراعظم جنہوں نے 1990ء تک اپنے ملک کی قیادت کی، گزشتہ پیر کو 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سنگاپور کو برطانیہ کے نوآبادی اقتدار سے مکمل خود مختاری حاصل ہونے کے بعد وہ سنگاپور کے پہلے وزیر اعظم بنے اور وہ تین دہائیوں کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ تک سیاسی طور پر بااثر رہے۔

انہیں سنگاپور کو بڑے پیمانے پر ترقی اور خوشحالی کی بنیاد فراہم کرنے پر سراہا جاتا ہے تاہم کئی ایک ان پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں جن کو ان کے تحکمانہ طرز حکومت پر اعتراض تھا۔

XS
SM
MD
LG