رسائی کے لنکس

امریکہ: نیو آرلینز میں فائرنگ، 16 افراد زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فائرنگ کے اس واقع کی وجوہات کے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں تاہم نیو آرلینز کے محکمہ پولیس کے ایک ترجمان ٹائلر گیمبل نے خبر رساں ادارے رائیڑز کو بتایا کہ اس واقع میں کسی کی موت واقع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

امریکہ کی جنوبی ریاست لوزیانا کے ساحلی شہر نیو آرلینز میں اتوار کی شام دو مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقع اس جگہ پیش آیا جہاں ایک رہائشی علاقے میں واقع پارک میں سینکڑوں افراد ایک پارٹی اور ایک میوزک وڈیو کو فلمانے کے لیے جمع تھے۔

فائرنگ کے اس واقعے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات تا حال سامنے نہیں آئی ہیں تاہم نیو آرلینز کے محکمہ پولیس کے ایک ترجمان ٹائلر گیمبل نے خبر رساں ادارے روئیڑز کو بتایا کہ اس واقعے میں کسی کی موت واقع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا اس واقعے کا تعلق جرائم پیشہ گروہوں کی لڑائی سے ہے تو انہو ں نے کہا کہ "یہ کہنا قبل از وقت ہو گا"۔

گیمبل نے کہا کہ "جب ہم نے چند متاثرین سے بات کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ وہاں لوگوں کے دو گروہ موجود تھے جو ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے۔"

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق اس مسلح تصادم میں ملوث دو گروہ فائرنگ کرنے کے بعد پارک سے فوری طور پر پیدل فرار ہو گئے۔ ابھی تک کسی کو گرفتار کرنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے 10 افراد کو ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ مزید چھ زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں اسپتال لایا گیا ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔

XS
SM
MD
LG