رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: حادثے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال


اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی چند روز تک ان بچوں کو غم دور کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

جنوبی کوریا میں سمندری حادثے کا شکار ہونے والے طالب علموں کی درسگاہ میں نو دن بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔

انسن نامی شہر میں واقع اسکول کے غمزدہ بچوں نے اپنے لاپتا اور ہلاک ہونے والے ہم جماعتوں کی میزوں پر پھول اور کارڈز رکھے جن پر ان سے ہمدردی اور محبت کا اظہار کیا گیا۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی چند روز تک ان بچوں کو غم دور کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

جمعرات کو جنوب مغربی ساحل کے قریب جائے حادثہ پر لاپتا مسافروں کی تلاش کی کارروائیاں جاری رہیں اور اس دوران حکام نے 159 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ ہفتے ایک بحری جہاز سیاحتی جزیرے جیجو جانے ہوئے تاحال نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈوب گیا تھا۔ اس پر 476 افراد سوار تھے جن میں اکثریت اسکول کے طلبا کی تھی۔

واقعے میں 174 افراد کو بچایا جاسکا تھا۔
XS
SM
MD
LG