رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: بحری جہاز ڈوبنے سے 290 افراد لاپتا


جہاز پر 459 افراد سوار تھے اور یہ مشہور سیاحتی جزیرے جیجو کی طرف جا رہا تھا کہ اسے ملک کے جنوبی ساحل کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔

جنوبی کوریا کے ڈوبنے والے مسافر بحری جہاز کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ اس میں تین افراد ہلاک اور 290 لاپتا ہیں۔

اس سے قبل ابتدا میں حکام کا کہنا تھا کہ 100 افراد لاپتہ ہیں تاہم بعد میں بغیر کوئی خاص وجہ بتائے لاپتا افراد کی تعداد 290 بتائی گئی ہے۔

تحفظ اور معلومات عامہ کی وزارت کے مطابق امدادی کارروائیوں میں 34 کشتیاں اور 18 ہیلی کاپٹرز مصروف ہیں، جب کہ جنوبی کوریا کے ’نیوی سیلز‘ بھی اس کام میں شامل ہیں۔

جب کہ امریکہ نے بھی اپنا ایک بحری جہاز امدادی سرگرمیوں کے لیے روانہ کر دیا ہے۔

ڈوبنے والے جہاز پر 459 افراد سوار تھے اور یہ مشہور سیاحتی جزیرے جیجو کی طرف جا رہا تھا کہ اسے ملک کے جنوبی ساحل کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔

جنوبی کوریا کے ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے مناظر میں بحری جہاز ایک رخ پر جھکتے اور پھر بتدریج ڈوبتے ہوئے دکھایا گیا۔

تاحال اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ بعض مسافروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے جہاز کے ڈوبنے سے پہلے ایک بہت زوردار آواز سنی تھی۔

مسافروں میں اکثریت اسکول کے طلبا کی تھی جو کہ جزیرہ جیجو پر تفریح کے لیے جا رہے تھے۔
XS
SM
MD
LG