رسائی کے لنکس

اسکوائش کے نامور کھلاڑی ہاشم خان انتقال کر گئے


ہاشم خان (فائل فوٹو)
ہاشم خان (فائل فوٹو)

ہاشم خان برٹش اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے اور انہوں نے یہ ٹائیٹل 1951 سے 1958 کے دوران سات بار جیتا۔

برٹش اوپن کا ٹائیٹل سات بار جیتنے والے ہاشم خان پیر کی شب حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث امریکہ میں انتقال کر گئے۔

ہاشم خان ایک طویل عرصے سے علیل تھے اور ان کے بیٹے کے مطابق وہ پیر کی شب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمرتقریباً سو برس تھی۔

ہاشم خان برٹش اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے اور انہوں نے یہ ٹائیٹل 1951 سے 1958 کے دوران سات بار جیتا۔

وہ موجودہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور کے نواحی گاؤں نواں کلی میں پیدا ہوئے۔

ہاشم خان کا اسکوئش کے کھیل سے ساتھ پہلی باررابطہ اس وقت ہوا جب انہوں نے یشاورکلب میں بال بوائے کی حیثیت سے کام شروع کیا اور وہیں بعد میں انہوں نے اس کھیل میں مہارت حاصل کی اور اس کے چمپئین بنے۔

1960 کی دہائی میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈیٹرائٹ کے ایک ایتھلیٹک کلب میں اسکوئش کے کھیل کی تربیت دینی شروع کی۔ 1970 کی دہائی میں وہ ڈینور کلب سے منسلک ہو گئے۔

ہاشم خان کو اسکوئش کے کھیل میں ان کی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان کی طرف سے سول اعزاز" نشان امتیاز" عطا کیا گیا تھا۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیرا عظم نواز شریف نے ان کے خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں ان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

XS
SM
MD
LG