رسائی کے لنکس

بے نظیر بھٹو کے قافلے پر بم دھماکے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار


18 اکتوبر 2007ء کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹوکے قافلے میں ہونے والے بم دھماکے کی منصوبہ بندی کراچی کے ہی ایک اور علاقے منگھوپیر میں کی گئی تھی, جبکہ دھماکا خیز مواد فرنٹیئر کالونی سے لایا گیا تھا: ملزمان کے انکشافات۔۔ پولیس کا دعویٰ

کراچی ۔۔ ’کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع ایک مقام ’کارساز‘ پر 18اکتوبر 2007ء کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قافلے میں ہونے والے بم دھماکے کی منصوبہ بندی کراچی کے ہی ایک اور علاقے منگھوپیر میں کی گئی تھی، جبکہ دھماکا خیز مواد فرنٹیئر کالونی سے لایا گیا تھا۔‘

سانحہ کارساز سے متعلق یہ انکشافات واقعے میں ملوث دو ملزمان نے کئے ہیں جنہیں سی آئی ڈی پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس پی، سی آئی ڈی عثمان باجوہ نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرکے 18 اکتوبر2007ء کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ان کے مطابق، ملزمان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

عثمان باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حراست میں لئے جانے والے ملزمان نے سانحے سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں، جن کے مطابق، سانحہ کی منصوبہ بندی منگھو پیر میں ہوئی جبکہ دھماکا خیز مواد فرنٹیئر کالونی سے لایا گیا تھا۔

ایس پی سی آئی ڈی کے مطابق، زیر حراست ملزمان نے واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی ہے۔

XS
SM
MD
LG