رسائی کے لنکس

بلوچ رہنما طلال بگٹی انتقال کر گئے


جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی (فائل فوٹو)
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی (فائل فوٹو)

مرحوم دمہ کے عارضے میں مبتلا تھے اور اُنھیں اتوار کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

پاکستان کہ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاستدان اور جمہوری وطن پارٹی کے سر براہ نوابزادہ طلال بگٹی 63 سال کی عمر میں کو ئٹہ میں انتقال کر گئے۔

مرحوم دمہ کے عارضے میں مبتلا تھے، اتوار کو اُنھیں سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

طلال اکبر بگٹی کے تین بیٹے شازین بگٹی، گوہرام بگٹی اور چاکر بگٹی ہیں۔

طلال بگٹی بلوچستان کے سابق گورنر اوربگٹی قبیلے کے مرحوم سربراہ نواب اکبر کے بیٹے تھے۔

سیاسی تجزیہ کار امان اللہ شادیزئی نے نوابزادہ طلال بگٹی کے انتقال کو بلوچستان کی سیاست کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پرامن سیاست کے قائل تھے اور اُنھوں نے حقوق کے لیے کبھی بھی مسلح مزاحمت کی بات کی اور نہ اس کی حمایت کی۔

طلال اکبر بگٹی نے اپنے انتقال سے ایک روز قبل کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ میں ایک پر یس کانفرنس کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ بلوچستان کے بیرون ملک مقیم رہنماﺅں سے مذاکرات کے لیے قومی جرگہ تشکیل دیا جائے۔

XS
SM
MD
LG