رسائی کے لنکس

طارق میر کا بیان پولیس ریکارڈ کا حصہ نہیں: لندن پولیس


اخباری اطلاعات کے مطابق، لندن پولیس کے ترجمان نے منگل کو طارق میر کے مبینہ بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بیان سے متعلق سامنے لائی گئی دستاویزات سے بھی لندن پولیس کا کوئی تعلق نہیں۔ نہی اس سے متعلق معلومات پر ہم گفتگو کرسکتے ہیں‘

برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما طارق میر کا سماجی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والا بیان ’پولیس ریکارڈ کی دستاویز نہیں‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، لندن پولیس کے ترجمان ایلن کروکرفورڈ نے منگل کو طارق میر کے مبینہ بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بیان سے متعلق سامنے لائی گئی دستاویزات سے بھی لندن پولیس کا کوئی تعلق نہیں، نہی اس سے متعلق معلومات پر ہم گفتگو کرسکتے ہیں‘۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ’بیان کا بغور جائزہ لینے کے بعد، یہ تصدیق کی جا رہی ہے کہ بیان پولیس ریکارڈ کا حصہ نہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ طارق میر کے پولیس کو دیئے گئے بیان کی تفصیلات کسی کو بھی جاری نہیں کی جا سکتیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا ویب سائٹ پر طارق میر کا مبینہ بیان سامنے آیا تھا جس میں ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے بھارت سے رابطوں اور مالی معاونت کا انکشاف کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG