رسائی کے لنکس

گھر کا بڑا بچہ والدین کا چہیتا ہوتا ہے، تحقیق


’جرنل آف فیملی سائیکولوجی' کی تحقیق کے مطابق سروے میں شامل 74 فیصد ماؤں اور 70 فیصد باپوں کی طرف سے یہ اعتراف کیا گیا کہ ان کے لیے اپنا ایک بچہ زیادہ پسندیدہ ہے۔

ایک مطالعاتی جائزے کے مطابق والدین نے یہ تسلیم کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں میں سے کسی ایک بچے کو زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ بچوں کا کہنا ہے کہ والدین گھر کے بڑے بچے کی زیادہ طرف داری کرتے ہیں۔

کیلی فورنبا یونیورسٹی سے منسلک ماہرین سماجیات کے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی کہ گھر کے پہلے بچے سے والدین ترجیحی برتاؤ کرتے ہیں جبکہ مطالعے سے یہ بھی پتا چلا کہ زیادہ تر والدین اپنے کسی ایک بچے کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

’جرنل آف فیملی سائیکولوجی' کی تحقیق کے مطابق سروے میں شامل 74 فیصد ماؤں اور 70 فیصد باپوں کی طرف سے یہ اعتراف کیا گیا کہ ان کے لیے اپنا ایک بچہ زیادہ پسندیدہ ہے۔

اگرچہ والدین کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کے لیے کونسا بچہ زیادہ پسندیدہ ہے لیکن محققین کو پتا چلا کہ گھر کے چھوٹے، منجھلے اور سنجھلے بچے یہ سمجھتے ہیں کہ والدین گھر کے بڑے بچے کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں۔

اس نئے مطالعے میں ماہرین نے ان دقیانوسی تصورات کی سائنسی جانچ پڑتال کی ہے جن کے مطابق گھر کا پہلا بچہ خاندان میں بڑا ہونے کی وجہ سے اپنے بہن بھائیوں کے مقابلے میں زیادہ دباؤ برداشت کرتا ہے۔

لیکن تحقیق کے نتائج حیران کن ثابت ہوئے ہیں جس میں یہ انکشاف ہوا کہ گھر کے بڑے بچے کے ساتھ والدین کا برتاؤ ترجیحی ہوتا ہےجو دوسرے بہن بھائیوں کی خود اعتمادی کو متاثرکرتا ہے۔

اپنے مطالعے کے لیے محققین نے نو عمر بہن بھائی کی جوڑیوں کو شامل کیا جن کی عمروں میں چار سال کا فرق تھا۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا والدین کا ان کے ساتھ مختلف رویہ ہے اور کیا یہ ان کے اعتماد کو متاثر کرتا ہے۔

384 خاندانوں پر مشتمل مطالعے کے نتائج سے واضح ہوا کہ والدین کی طرف سے بڑے بچے کو زیادہ اعتماد اور تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔

مطالعے کی سربراہ پروفیسر کیتھرین کانگر کہتی ہیں کہ مطالعہ مکمل ہونے سے پہلے تک ہم یہ سمجھتے تھے کہ گھر کا بڑا بچہ اپنےچھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ مقابلہ کرنا پسند نہیں کرتا ہےخاص طور پرجب یہ تصور عام ہے کہ والدین اپنے چھوٹے بچوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور انھیں خصوصی توجہ فراہم کرتے ہیں۔

لیکن اس نتیجے کے برعکس ہمیں یہ معلوم ہوا کہ دراصل بڑا بچہ یہ سوچتا ہے کہ اس کی کامیابیاں والدین کے لیے زیادہ معنی رکھتی ہے اور ایسا شاید اس لیے بھی ہوتا ہے کیونکہ وہ پہلی بار اپنے بچے کے کھیلوں یا امتحان کی کامیابیوں کا تجربہ کر رہے ہوتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں تھوڑی حیرت ہوئی کیونکہ ہمارا مفروضہ یہ تھا کہ خاندان کا بڑا بچہ ہونے کی وجہ سے گھر کا پہلا بچہ والدین کے ترجیحی برتاؤ سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے لیکن ہمیں پتا چلا کہ جب والدین کی طرف سے بڑے بچے کو ترجیح ملتی ہے تو اس کا اثر گھر کے چھوٹے بچوں کی خود اعتمادی پر پڑتا ہے۔

XS
SM
MD
LG