رسائی کے لنکس

سلامتی کونسل کی رکنیت کا انتخاب، ترکی کو شکست


فائل
فائل

دو برس کی میعاد اور بغیر ویٹو اختیار کی رکنیت کے لیے، انتخاب میں جن پانچ ارکان کا انتخاب ہوا، وہ ہیں: ونزویلا، نیو زیلینڈ، اسپین، انگولہ اور ملائیشیا

ونزویلا، نیو زیلینڈ، اسپین، انگولہ اور ملائیشیا دو سال کے لیے سلامتی کونسل کےپانچ نئے رُکن منتخب ہوگئے ہیں. ترکی بھی میدان میں تھا، لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔

بدھ کو جنرل اسمبلی کے 193 رکن ملکوں کی جانب سے انتخاب کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں نہ ترکی، نہی اسپین درکار ووٹ حاصل کرسکے۔

اپنے گروپ میں دو نشستوں کے لیے، اُن کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے تھا۔

اِس گروپ کو ’مغربی یورپ اور دیگر‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

نیوزی لینڈ کو بیلٹ کے پہلے ہی مرحلے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اُسے 145 ووٹ ملے، جب کہ اسپین تیسرے مرحلے میں سیٹ جیتا۔

ترکی پر خصوصی توجہ مرتکز تھی، جس پر اِن دِٕنوں شام میں جاری جنگ میں شامل ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ لڑائی اُس کی سرحد کے ساتھ لڑی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں ترکی کا مشن، فوری طور پر ردِ عمل کے لیے دستیاب نہیں تھا۔

یکم جنوری کو یہ پانچ منتخب ارکان سکیورٹی کونسل میں فرائض سنبھالیں گے، اور ویٹو کے اختیار کے بغیر 2016ء تک خدمات انجام دیں گے۔ وہ ارجنٹینا، آسٹریلیا، لگزمبرگ، جنوبی کوریا اور روانڈا کی جگہ لیں گے۔

نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ کثیر حمایت ملنے پر اُسے انتہائی خوشی ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG