رسائی کے لنکس

برطانیہ: اسلام کے فہم کے لیے لوگوں کو مسجد آنے کی دعوت


مسلم کونسل آف بریٹن کےاعلامیہ کے مطابق برطانیہ کی بیشتر مساجد میں 'وزٹ مائی موسک' کے نام سے یکم فروری کو ایک دن منعقد کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ میں اتوار کو بیشتر مساجد کی طرف سےعام لوگوں خصوصاً غیر مسلموں کو مسجد میں آنے کی دعوت دی گئی ہے اور اس روز اسلام کی تفہیم عام کرنے کے لیے علماء اور مسلم برادری کے لوگ مساجد کا دورہ کرنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مسلم کونسل آف بریٹن کے اعلامیہ کے مطابق برطانیہ کی بیشتر مساجد میں 'وزٹ مائی موسک' کے نام سے یکم فروری کو ایک دن منعقد کیا جا رہا ہے۔

مذہبی علماء اس روز مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا استقبال کریں گے اور انھیں بتائیں گے کہ مسلمانوں کے بارے میں جو تاثر عام ہے وہ درست نہیں ہے۔

کونسل کے مطابق "وزٹ مائی موسک ڈے" حالیہ دہشت گردانہ حملوں اوربنیاد پرستی کے تناظر میں مسلمانوں کی طرف سے ایک قومی اقدام کا حصہ ہے جوبرطانیہ میں کشیدگی کوکم کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر مساجد مہمانوں کی خاطر تواضع روایتی چائے، بسکٹس اور کیک وغیرہ کے ساتھ کریں گی اور مسلمانوں کی عبادات اور مسجد کی دیگر مذہبی سرگرمیوں کے حوالے سے لوگوں کو معلومات فراہم کریں گی۔

اس موقع پر علماء کی جانب سے اسلام کے حوالے سے لوگوں کے سوالات کا جواب دیا جائے گا جبکہ بعض لوگوں کی اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کو دورکرنے کی کوشش کی جائے گی۔

کونسل کا کہنا ہے کہ اس مہم کے لیےمسلم علماء کےعلاوہ بین المذہبی رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے خاص طور پرمذہبی کمیونٹی کے درمیان یک جہتی اور اتحاد پیدا کرنے کی کوششوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

برطانیہ کی 1600 مساجد میں عبادات اور دینی تدریس کےعلاوہ بچوں کےکھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جبکہ مساجد مسلم کمیونٹی کو ایک مرکز فراہم کرتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG