رسائی کے لنکس

کینساس: بم حملے کی سازش، 20 برس قید کی سزا


فائل
فائل

ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے، سادہ کپڑوں میں، لووین کے ساتھ رابطہ رکھا، جس سے قبل اُنھوں نے فیس بک پر کسی دوست کو پُرتشدد جہاد کے بارے میں کلمات لکھے تھے۔ 60 برس کے لووین نے ایک ایجنٹ کو بتایا کہ وہ سولینز کے خلاف شدت پسند حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا

سنہ 2013 میں ’وچیٹا ایئرپورٹ‘ پر کار بم حملے کی سازش کا الزام ثابت ہونے پر، امریکہ کی وسط مغربی ریاست، کینساس میں ایک وفاقی امریکی جج نے پیر کے روز ایک فضائی ادارے کے الیکٹرونکس ٹیکنیشن کو 20 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

ٹیری لِی لوون ’وچیٹا مِڈ کانٹی ننٹل ایئرپورٹ‘ میں ملازم تھا۔ اُنھوں نے جون میں اقبال جرم کیا، جن پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار استعمال کرنے کا الزام تھا۔ اُنھوں نے تسلیم کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کر نے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے، سادہ کپڑوں میں، لووین کے ساتھ رابطہ رکھا، جس سے قبل اُنھوں نے فیس بک پر کسی دوست کو پُرتشدد جہاد کے بارے میں کلمات لکھے تھے۔
ساٹھ برس کے لووین نے ایک ایجنٹ کو بتایا کہ وہ سولینز کے خلاف شدت پسند حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

ایک اور ایجنٹ نے بم بنانے میں اُن کی مدد کی، جب کہ لوون کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ برائے نام ہتھیار ہے۔

وکلائے استغاثہ کا کہنا ہے کہ لوون ایئرپورٹ تک رسائی کی سہولت کو دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا خواہش مند تھا۔

XS
SM
MD
LG