رسائی کے لنکس

صومالیہ الشباب کے ہدف پر ڈرون حملہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عینی شاہدین کے مطابق ڈرون سے چار میزائل داغے گئے جس میں شدت پسند تنظیم کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

صومالیہ میں عہدیداروں نے کہا کہ امریکہ نے ڈرون کی مدد سے شدت پسند گروپ الشباب کے گروپ لیڈر کو نشانہ بنایا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جس علاقے میں یہ میزائل حملہ کیا گیا وہاں ہدف الشباب کے سینئیر رہنماؤں کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈرون سے چار میزائل داغے گئے جس میں شدت پسند تنظیم کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

منگل کی صبح تک اس حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربے نے کہا کہ الشباب کے خلاف آپریشن کیا گیا اور امریکہ اس کے نتائج کا جائزہ لے رہا ہے۔

ماضی میں بھی امریکہ ڈرون کی مدد سے الشباب کے جنگجوؤں کو نشانہ بناتا رہا ہے، جنوری میں ہونے والے ایک ایسے ہی حملے میں اس شدت پسند گروپ کا رہنما بچ گیا تھا۔

اس حملے سے قبل اتوار کو صومالیہ میں شدت پسندوں نے انٹیلی جنس کے دفتر کو نشانہ بنایا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG