رسائی کے لنکس

امریکی شہری کابل میں احتیاط برتیں: سفارت خانے کا انتباہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مریکی سفارت خانےکی طرف سے امریکی شہریوں کے نام ایک ہنگامی پیغام میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کو ایسی قابل اعتماد اطلاعات ملی ہیں کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں دھشت گرد حملہ ہو سکتا ہے۔

افغانستان میں امریکی سفارت خانے نے آئندہ 48 گھنٹوں میں دارالحکومت کابل میں ممکنہ دہشت گرد حملے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

کابل میں امریکی سفارت خانےکی طرف سے جاری بیان میں امریکی شہریوں کے نام ایک ہنگامی پیغام میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کو ایسی قابل اعتماد اطلاعات ملی ہیں کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں دہشت گردی کا حملہ ہو سکتا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ممنکہ دہشت گرد حملے کے وقت، ہدف یا طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات میسر نہیں ہے۔ تاہم بیان میں کابل میں موجود امریکی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ "شہر میں نقل و حرکت کرتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لیں"۔

امریکی وزارت خارجہ نے اس سے قبل پیر س میں ہوئے مہلک حملوں کے بعد افغانستان کے سفر سے متعلق اپنے شہریوں کے لیے ایک تازہ انتباہ جاری کیا تھا۔

اس انتباہ میں امریکی شہریوں کو "سکیورٹی کی انتہائی خراب صورت حال"کے پیش نظر افغانستان کا سفر اختیار نا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

حالیہ مہینوں میں طالبان عسکریت پسندوں کے طرف سے افغانستان میں سرکاری تنصیباب پر حملوں میں تیز ی آئی ہے۔ ہفتے کو ایک خود کش حملہ آور نے ملک کے الیکشن کمیشن کے ایک رکن کو نشانہ بنایا جس میں ان کے سرکاری محافظ ہلاک جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔

XS
SM
MD
LG