رسائی کے لنکس

ایبولا کے خلاف کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے: امریکی سفیر


سمنتھا پاور نے گنی میں ایک دن گزارنے کے بعد پیر کو اپنے ٹوئیڑ پیغام میں کہا کہ ایبولا کو روکنے کی ضرورت ہے ’’بہت ہی بنیادی وسائل جانوں کو بچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔‘‘

اقوام متحدہ کے لیے امریکہ کی سفیر نے ایبولا وائرس سے بچاؤ کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرروت پر زور دیا ہے۔ اس وبا سے مغربی افریقہ میں 4,900 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سمنتھا پاور نے گنی میں ایک دن گزارنے کے بعد پیر کو اپنے ٹوئیڑ پیغام میں کہا کہ ایبولا کو روکنے کی ضرورت ہے اور ’’بہت ہی بنیادی وسائل جانوں کو بچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔‘‘

سمنتھا پاور اس ہفتے سیئرالیون اور گنی سمیت (ایبولا) سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

پاور نے گنی میں پہلے ہی سے مریضوں کا علاج کرنے والے عملے، طبی مراکز کی تعمیر اور لوگوں کو آگاہی دینے والے افراد کا ذکر کیا۔ اُنھوں نے ڈاکٹروں کی تنظیم ’ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز‘ اور بیماریوں کی روک تھام اور انسداد کے امریکی ادارہ کی کوششوں کا ذکر بھی کیا۔

امریکی سفیر نے اتوار کو ویڈیو لنک کے ذریعے اس تقریب میں بھی شرکت کی جس میں امریکی صدر براک اوباما نے ملک میں ایبولا سے نمٹنے کے لیے ’’مناسب اقدامات‘‘ سے متعلق محکمہ صحت اور سکیورٹی کے مشیروں سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

ایبولا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں، اقوام متحدہ اور امریکہ افریقی ممالک کو اس وائرس سے نمٹنے کے لیے بھر پور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG