رسائی کے لنکس

امریکہ میں زیکا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کا انتقال


پورٹو ریکو کے محکمہ صحت کے کارکنان
پورٹو ریکو کے محکمہ صحت کے کارکنان

70 سال سے زائد عمر کے اس شخص کو یہ بیماری زیکا وائرس میں مبتلا ہونے سے لاحق ہوئی جس میں انسان کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے۔

امریکی سرزمین پر زیکا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ وائرس ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔

امراض کی روک تھام اور بچاؤ کے امریکی محکمے (سی ڈی سی) نے جمعہ کو بتایا کہ پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والا شخص جسم میں اندرونی طور پر خون بہنے سے موت کا شکار ہوا۔

70 سال سے زائد عمر کے اس شخص کو یہ بیماری زیکا وائرس میں مبتلا ہونے سے لاحق ہوئی جس میں انسان کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے۔

اس شخص کی شناخت ظاہر کیے بغیر حکام کا کہنا تھا کہ زیکا وائرس کی اولین علامات ظاہر ہونے کے بعد اس شخص کی طبیعت بحال ہوگئی تھی لیکن بعد ازاں یہ پھر سے مرض میں مبتلا ہو گیا۔

ایسی ہی نوعیت کی تین اموات کولمبیا میں بھی رپورٹ ہو چکی ہیں۔

پورٹو ریکو کو کئی ماہ تک زیکاوائرس کی وبا کا سامنا رہا ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق گزشتہ نومبر سے رواں ماہ کے وسط تک زیکا وائرس کے 683 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں 65 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

ان مریضوں میں سے 17 کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پڑ چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG