رسائی کے لنکس

دورہٴنائجیریا، کیری صدارتی امیدواروں سے ملاقات کریں گے


کانو
کانو

وزیر خارجہ موجودہ صدر گُڈلَک جوناتھن اور حزب مخالف کے اہم امیدوار، محمدو بُہاری سے ملاقات کریں گے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نائجیریا کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں، جہاں وہ ملک کے سرکردہ صدارتی امیدواروں سے ملاقات کریں گے، اور اس بات پر زور دیں گے کہ اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات آزادانہ اور منصفانہ طور پر منعقد کیے جائیں۔

محکمہٴخارجہ نے جمعے کے روز بتایا کہ کیری اتوار کو نائجیریا کے سب سے بڑے شہر، لاگوس جائیں گے، جہاں وہ اس بات کی اہمیت کی نشاندہی کریں گے کہ اِن انتخابات کا انعقاد پُرامن اور قابل اعتماد ہونا چاہیئے۔

وزیر خارجہ موجودہ صدر گُڈلَک جوناتھن اور حزب مخالف کے اہم امیدوار، محمدو بُہاری سے ملاقات کریں گے۔

ماضی میں، نائجیریا میں ہونے والے انتخابات تشدد کا شکار رہے ہیں۔


سنہ 2011 میں صدر جوناتھن کی انتخابی فتح متنازع رہی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے شمال میں کشیدگی بڑھی، جس میں اب تک تقریباً 800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بوکو حرام کے شدت پسند گروہ کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے نتیجے میں اس سال ہونے والے انتخابات پیچیدہ صورت اختیار کر چکے ہیں، جس میں ملک کے شمال مشرق میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں، جو بورنو ریاست کے زیادہ تر رقبے پر قابض ہے۔

نائجیریائی اہل کاروں نے کہا ہے کہ 14 فروری کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات شڈول کے مطابق ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG