رسائی کے لنکس

نیو یارک: ایئرفرانس کی فلائیٹ کو بحفاظت اتار لیا گیا


اس نامعلوم خدشے کے نتیجے میں فوج نے دو ایف 15 طیاروں کو روانہ کیا، ایسے میں جب اُن کی نگرانی میں پیرس سے نیو یارک کے جان ایف کنیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی مسافر پرواز 22 نیچے اتری

دو امریکی لڑاکا طیاروں کی نگہبانی میں ایئر فرانس کے ایک مسافر طیارے کو پیر کے دِن نیو یارک میں بحفاظت نیچے اتار لیا گیا، جس سے قبل جہاز کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کی دھمکی ملی تھی۔

اس نامعلوم خدشے کے نتیجے میں فوج نے دو ایف 15 طیاروں کو روانہ کیا، ایسے میں جب اُن کی نگرانی میں پیرس سے نیو یارک کے جان ایف کنیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی مسافر پرواز 22 نیچے اتری۔

بعدازاں، بتایا گیا کہ دی گئی خطرے کی اطلاع درست نہیں تھی، اور طیارے کو سب ٹھیک ہے کی رپورٹ دی گئی۔

ایئرفرانس نے بتایا ہے کہ مسافر بحفاظت نیچے اترے۔


اخباری رپورٹوں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم سے جے ایف کے ایئرپورٹ آنے والی امریکن ایئرلائن کی فلائیٹ 131 کے لیے بھی خطرے کی ایسی ہی اطلاع تھی، لیکن اُس انتباہ کو بھی غیر درست قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG