رسائی کے لنکس

امریکہ نے مصر کی فوجی امداد بحال کر دی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر اوباما F-16 طیاروں، ہارپون میزائلوں اور M1A1 ٹینک کی کِٹوں کی ترسیل پر لگائی جانے والی پابندی بحال کر رہے ہیں۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے کہا ہے کہ وہ مصر میں حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کے بعد بند کی جانے والی امریکی فوجی امداد بحال کر دیں گے۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر اوباما F-16 طیاروں، ہارپون میزائلوں اور M1A1 ٹینک کی کِٹوں کی ترسیل پر لگائی جانے والی پابندی ختم کر رہے ہیں۔

مگر وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا یہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر رہا کہ مصر نے جمہوریت کی طرف پیش رفت کی ہے۔ تاہم اس کا کہنا تھا کہ یہ امداد امریکہ کی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔

صدر اوباما نے مصر کی طرف سے پُر امن سرگرم کارکنوں کی نظربندی اور مقدمات کی اجتماعی سماعت اور سزاؤں پر تشویش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار و اجتماع کا احترام اب بھی امریکی توجہ کا مرکز ہے۔

فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے جولائی 2013ء میں مصر کے صدر مُرسی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG