رسائی کے لنکس

جنوب مشرقی ایشیا کے بے یار و مددگار بحری مسافر


خلیج بینگال میں بحر انڈمان میں کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ ہزاروں تارکین وطن اور مہاجرین پھنسے ہوئے بتائے جاتے ہیں، ایسے میں جب تھائی حکومت نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہے

طیاروں کی مدد سے، امریکہ نے جنوب مشرقی ایشیا پر نگرانی شروع کردی ہے، جہاں اسمگلر تارکین وطن کو پانی میں بے یار و مددگار چھوڑ دیتے ہیں۔

بینکاک میں امریکی سفارت خانے نےمنگل کے روز ’وائس آف امریکہ‘ کے اسٹیو ہرمن کو بتایا کہ اتوار سے بحری نگرانی کا ملائیشیا کے مغربی ساحل کے ساتھ ساتھ آغاز کر دیا گیا ہے۔

سفارت خانے نے اِن پروازوں کے بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی، ماسوائے اس بات کے کہ یہ خطے کی حکومتوں سے مشاورت کے بعد شروع کی گئی ہیں۔

خلیج بینگال میں بحر انڈمان میں کشتیوں کی گنجائش سے زیادہ ہزاروں تارکین وطن اور مہاجرین پھنسے ہوئے ہیں، ایسے میں جب تھائی حکومت نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

جنوب مشرقی ایشیائی حکومتیں اِن مصیب میں پھنسے ہوئے تارکین وطن کی مدد کرنے سے کترا رہے ہیں، جنھیں وہ غیرقانونی تارکین وطن خیال کرتے ہوئے اُنھیں اپنے ساحلی علاقے سے دور بھگا رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے، انڈونیشیا اور ملائیشیا نے تارکین وطن کو دور بھگانے کی پالیسی کو ترک کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے ہر سال 7000تارکین وطن کو عارضی تحفظ فراہم کرنے کی حامی بھری ہے۔

کشتیوں میں سوار اِن لوگوں میں زیادہ تر روہنگیا کے مسلمان ہیں جو برما اور بنگلہ دیش میں امتیاری برتاؤ کے نتجے میں غربت کا شکار ہیں، جس سے جان چھڑانے کے لیے وہ اپنے وطن سے بھاگ نکلتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG