رسائی کے لنکس

منشیات استعمال کرنے پر امریکی نائب صدر کا بیٹا بحریہ سے فارغ


ہنٹر بائیڈن
ہنٹر بائیڈن

ایک بیان میں 44 سالہ ہنٹر کا کہنا تھا کہ انھیں اپنی حرکات پر انتہائی افسوس ہے اور وہ شرمندہ ہیں، لیکن ان کے بقول وہ بحریہ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے کو منشیات کا استعمال کرنے پر بحریہ کی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے اس صورتحال سے واقفیت رکھنے والوں کے حوالے سے خبر دی کہ گزشتہ سال جون میں ہنٹر بائیڈن کے خون میں منشیات کی تشخیص سے ثابت ہوا کہ انھوں نے کوکین استعمال کی۔

نیوی ریزور، جہاں ہنٹر بائیڈن تعلقات عامہ کے افسر کے طور پر کام کرتے رہے، نے بھی ان کی بر خاستگی کی رواں سال فروری میں تصدیق کی تھی لیکن اس کی وجہ بیان نہیں کی تھی۔

ایک بیان میں 44 سالہ ہنٹر کا کہنا تھا کہ انھیں اپنی حرکات پر انتہائی افسوس ہے اور وہ شرمندہ ہیں، لیکن ان کے بقول وہ بحریہ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

اس بارے میں جمعرات کو وال اسٹریٹ جرنل نے یہ خبر شائع تھی اور تاحال نائب صدر کے دفتر نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ہنٹر بائیڈن کے بڑے بھائی بیو بائیڈن امریکی ریاست ڈیلاویئر کے اٹارنی جنرل ہیں۔

XS
SM
MD
LG