رسائی کے لنکس

سرینا ولیمز نے چھٹی بار آسٹریلین اوپن جیت لیا


شیراپوا کی سرینا ولیمز کے ہاتھوں یہ مسلسل 16 ویں شکست ہے۔
شیراپوا کی سرینا ولیمز کے ہاتھوں یہ مسلسل 16 ویں شکست ہے۔

ویمن مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر ایک ولیمز نے اپنی روسی حریف ماریہ شیرا پوا کو 3-6 اور 6-7 سے شکست دی۔

امریکہ کی سرینا ولیمز نے روس کی ماریہ شیرا پوا کو شکست دے کر چھٹی بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

ہفتے کو میلبرن میں کھیلے جانے والے ویمن مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر ایک ولیمز نے اپنی روسی حریف کو 3-6 اور 6-7 سے شکست دی۔

عالمی نمبر دو شیراپوا کی 33 سالہ سرینا ولیمز کے ہاتھوں یہ مسلسل 16 ویں شکست تھی۔

سرینا ولیمز کا یہ 19 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے اور وہ آج کی فتح کے بعد عالمی ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے والی خواتین کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر موجود اپنی ہم وطن ہیلن ولس موڈی کے برابر آگئی ہیں۔

آسٹریلیا کی مارگریٹ کورٹ 24 اور جرمنی کی اسٹیفی گراف 22 ٹائٹلز کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلین اوپن کے مردوں کے فائنل میں اتوار کو سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ ورلڈ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر موجود اسکاٹ لینڈ کے اینڈی مرے کا مقابلہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG