رسائی کے لنکس

ورلڈ ٹی20: جنوبی افریقہ کو شکست، بھارت فائنل میں


فائل
فائل

جمعے کو ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 173 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی ٹیم نے آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش میں جاری پانچویں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو سری لنکا سے ہوگا۔

جمعے کو میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 173 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی ٹیم نے آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی فتح میں ورات کوہلی کی نصف سینچری نے نمایاں کردار ادا کیا۔ کوہلی نے 44 گیندوں پر 72 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔انہیں 'مین آف دی میچ' قرار دیا گیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کےنقصان پر 172 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی بلے بازوں نے آخری 10 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی اور مجموعی اسکور میں 106 رنز کا اضافہ کیا۔ ڈو پلیسس 58 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ ڈومینی نے 45 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ایشون نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھونیشور کمار نے ایک کھلاڑی کو آو ٔٹ کیا۔

بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش میں ہونےو الے 'ورلڈ ٹی20' میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور اپنے تمام گروپ میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

بھارت نے 2007ء میں ہونےو الا پہلا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتا تھا جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

گزشتہ روز ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل کو بارش کے باعث روکنا پڑا تھا جس کے بعد 'ڈک ورتھ لوئس میتھڈ' کے تحت سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرگیا تھا۔
XS
SM
MD
LG