رسائی کے لنکس

یمن: القاعدہ کے دھڑے کا اسلامی خلافت کا اعلان


فائل
فائل

جزیرہ نما عرب کی القاعدہ کے اِس اعلان میں مشرق کے مرد و زن سے کہا گیا ہے کہ وہ اسلام کے سخت گیر شرعی قوانین کی پابندی کریں

یمن میں القاعدہ کی ایک شاخ نے دورافتادہ مشرقی صوبہٴحضر موت میں اسلامی خلافت کا نظام رائج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جزیرہ نما عرب کی القاعدہ کے اِس اعلان میں مشرق کے مرد و زن سے کہا گیا ہے کہ وہ اسلام کے سخت گیر شرعی قوانین کی پابندی کریں۔

اِس دہشت گرد گروپ نےایک باضابطہ تحریر کے ذریعے یہ حکم صادر کیا اور اسلامی ریاست کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

اِس سے کچھ ہی ہفتے قبل القاعدہ سے منسلک ایک اور دھڑے نے، جسے ’دولت اسلامیہ‘ کہا جاتا ہے، شام اور عراق کے مختلف حصوں میں خلافت کا اعلان کیا ہے۔

جزیرہ نما عرب کی القاعدہ عالمی شدت پسند نیٹ ورک کی متحرک ترین شاخوں میں سے ایک ہے۔ اس سال کے اوائل میں فوج، جسے امریکی ڈرونز کی امداد حاصل تھی، گروپ کو اُس کے مضبوط ترین جنوبی ٹھکانوں سے مار بھگایا تھا، جس کے بعد شدت پسندوں نے اپنی کارروائیاں حضر موت کی طرف منتقل کردیں۔

القاعدہ کے اس دھڑے کے خلاف کارروائی کرنے کے علاوہ، یمن کی حکومت جنوبی علاقے کے علیحدگی پسندوں اور شمالی باغیوں سے بھی نبردآزما ہے، جہاں 2011ء کے بعد سیاسی ہلچل میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG