رسائی کے لنکس

سوازی لینڈ میں ٹریفک حادثہ، 38 لڑکیاں اور خواتین ہلاک


یہ خواتین اور لڑکیاں سالانہ ریڈ ڈانس میں شرکت کے لیے سوازی لینڈ کے بادشاہ کی شاہی رہائش گاہ جارہی تھیں۔

جنوب افریقی ملک سوازی لینڈ میں سڑک کے ایک حادثے میں 38 لڑکیاں اور خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ لوگ ایک معروف روایتی تہوار میں شرکت کرنے کے لئے ایک ٹرک میں سفر کر رہے تھے۔ حادثے میں 20 لڑکیاں اور خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی تمام خواتین اور لڑکیاں کھلے ٹرک کے پچھلے حصہ میں سفر کر رہی تھیں۔

سوازی لیند 14 لاکھ آبادی کا ایک چھوٹا پہاڑی ملک ہے جس کی سرحد شمال مشرقی جنوبی افریقہ اور موزمبیق سے ملتی ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے مبینہ طور پر اس واقعہ کی رپورٹنگ کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔

سوازی لینڈ کے ایک صحافی نے سکیورٹی وجوہات پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فوٹوگرافروں کو موقع کی تصاویر بنانے سے روک دیا گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے 'اے پی' نے جب ایک اعلیٰ پولیس عہدیدار سے اس واقعہ کی تفصیل جاننے کے لئے رابطہ کیا تو اس نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا تعلق اعلیٰ حکام سے ہے اس لئے میڈیا کو کوئی تفصیل نہیں بتائی جا سکتی ہے۔

سوازی لینڈ کے سالڈیرٹی نیٹ ورک کے ترجمان لک لوخیل نے کہا کہ " آپ کسی کی موت (کی خبر کو) نہیں چھپاتے ہیں"۔ لوخیل نے کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایک مقامی اخبار سوازی لینڈ ٹائمز کے مطابق یہ خواتین اور لڑکیاں مباباین اور مانزینی شہریوں کے درمیان ایک ٹرک میں سفر کر رہی تھیں جب وہ ایک دوسری گاڑی سے جا ٹکرایا جس کو بعد اس کے پیچھے آنے والے ایک ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔

یہ خواتین اور لڑکیاں سالانہ ریڈ ڈانس میں شرکت کے لیے سوازی لینڈ کے بادشاہ کی شاہی رہائش گاہ جا رہی تھیں۔

XS
SM
MD
LG