رسائی کے لنکس

کراچی میں دیوالی

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری دیوالی کا تہوار منارہی ہے۔ پاکستان کے شہر کراچی میں بھی دیوالی کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر میں ہندووں کی سب سے قدیم عبادت گاہ 'سوامی نارائن مندر' میں دیوالی کی بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں سمیت ہندو برادری کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ مندر کے احاطے میں پھلجڑیاں اور پٹاخے چلا کر آتش بازی بھی کی گئی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG