رسائی کے لنکس

کراچی میں مقامی مصنوعات کی شاندار نمائش

نمائش دیکھنے کی غرض سے ایکسپو سینٹر آنے والی متعدد خواتین اور مردوں نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تمام حالات کے باوجود ہر پل ترقی کرتے اس شہر کی مثبت تبدیلیوں کو دکھانے کے لئے اس سے بہتر کوئی اور پلیٹ فارم ہوہی نہیں سکتا۔ کون سی شے ہے جو اس شہر میں نہیں ملتی۔۔یا یہاں نہیں بنتی!‘

کراچی ایکسپوسینٹر میں ’مائی کراچی ۔۔اویسیس آف ہارمنی‘ کے نام سے جمعہ سے تین روزہ نمائش شروع ہوگئی ہے۔ نمائش کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کیا۔

یہ اپنی نوعیت کی 12ویں نمائش ہے۔منتظمین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نمائش کو تین دنوں میں 8لاکھ سے زائد افراد دیکھیں گے۔

نمائش دیکھنے کی غرض سے ایکسپو سینٹر آنے والی متعدد خواتین اور مردوں نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تمام حالات کے باوجود ہر پل ترقی کرتے اس شہر کی مثبت تبدیلیوں کو دکھانے کے لئے اس سے بہتر کوئی اور پلیٹ فارم ہوہی نہیں سکتا۔ کون سی شے ہے جو اس شہر میں نہیں ملتی۔۔یا یہاں نہیں بنتی!‘

ایک خاتون نے کہا کہ ’ایسے ہی مواقع ہوتے ہیں جب یہ ثابت ہوتا ہے کہ کراچی کو پاکستان کا ’دبئی‘ قرار دینا ۔۔قطعی غلط نہیں۔۔‘

پیش ہیں اس نمائش کی کچھ تصویری جھلکیاں:

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG