رسائی کے لنکس

لکڑی کے ٹکڑوں پر نقش نام

درختوں سے حاصل ہونے والی لکڑی جو ایک زمانے میں صرف جلانے کے کام میں آتی تھی، آج کل اس سے مکانوں کے کھڑکی دروازے بنانے کے علاوہ ہر طرح کے فن پارے بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ لکڑی کے کاریگر اسے اپنے مہارت سے ہر طرح کے روپ میں ڈھال لیتے ہیں۔ ایسا ہی کام کراچی کی ایک مشہور مارکیٹ میں ایک چھوٹا سا پتھارا لگائے محمد علی بھی کررہے ہیں۔ محمد علی لکڑی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر انگریزی حروف میں نام لکھنےکا فن رکھتے ہیں جس کے بعد لکڑی کے ان ناموں کو بطور کی چین استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آٹھ حروف پر مشتمل ناموں کی ایک 'کی چین' بنانے کے وہ ڈھائی سو روپے لیتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG