چین اور امریکہ کے درمیان حساس معاشی معاملات پردو روزہ اعلی سطحی مزاکرات آج بیجنگ میں ختم ہوگئے۔ دوسری جانب امریکی ادارہ برائے داخلی سیکورٹی نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے کہ چین کے ہیکرز نے مارچ میں امریکی سرکاری ملازمین سے متعلق حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔