سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جوں جوں ہماری عمربڑھتی ہے ہمارے دماغ کا سائز چھوٹا ہونا شروع ہوجاتا ہے جس سے ہماری دماغی اور اعصابی کارکردگی متاثر ہوتی ہے لیکن ایک تازہ ریسرچ س ظاہر ہوا ہےکہ دن کے وقت تھوڑی سی نیند، یا قیلولہ دماغ کے سائز میں کمی کی رفتار سست اورہماری دماغی کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔
پانچ سال پہلے تک بھارت کے وسیع دیہی علاقوں کے دو کروڑ گھرانوں میں سے ہر چھ میں سے صرف ایک کواپنے گھرمیں ایک نلکا میسر تھا ۔ لیکن اب حکومت کے اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ہر چار دیہی گھروں میں سے لگ بھگ تین کو ان کے گھروں میں ایک نلکا فراہم کیا گیا ہے ۔
پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرِستان کے 16 سالہ حجاب خان ایک بم دھماکے میں اپنے دونوں ہاتھوں اور بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔ اب حال ہی میں انہیں کراچی کی 'بائیونکس' کمپنی نے مصنوعی روبوٹک ہاتھ لگائے ہیں جس کی مدد سے وہ اب کام کاج کر سکتے ہیں۔ مصنوعی روبوٹک اعضا کا کام کیسے کرتے ہیں؟ سدرہ ڈار کی رپورٹ۔
امریکی ریاست الاباما کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ ریاست کے قانون کے تحت بانجھ پن کے علاج کے دوران فریز کیے گئے ایمبریوز یعنی منجمد جنین کوانسان تصور کیا جا سکتا ہے۔ایسا کیوں؟ جانیے نیلوفر مغل سے
خسرہ اور روبیلا کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل ایڈوائزر نتاشا کروکرافٹ نے کہا ہےکہ 2022 میں خسرہ کے کیسز میں اتنے زیادہ اضافے کو سامنے رکھتےہوئے "ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ 2023 میں بھی اس بیماری سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو ا ہو گا۔ اور "یہ سال بہت زیادہ مشکل ہونے والا ہے۔"
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ کابینہ نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ڈریپ سے لے کر فارماسوٹیکل کمپنیز کو دے دیا ہے، نگراں کابینہ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے۔
وائس آف امریکہ کے شمس ارین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران کابل شہر کی دکانوں اور دواخانوں سے تقریباً 20 ٹن غیر معیاری اشیائے خوردونوش اور ادویات کو اکٹھا کیا گیا جو اب جلائی جا رہی ہیں۔
کینسر کیوں بڑھ رہا ہے، اور اس کے سدباب کے لیے کیا اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں؟ دیکھئے اس ویڈیو میں
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیوسٹی لاہور میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صومیہ اقتدار سمجھتی ہیں کہ رواں سال پنجاب میں نمونیہ کی مختلف وجوہات ہیں جن میں بیکٹریا، وائرل انفیکشن اور کووڈ-19 کی اقسام بھی شامل ہیں۔
شاہدہ نے بتایا کہ الزائمرز نے ان کی ماں سے پہلے ان کا ماضی چرایا پھر حال اورپھر دوسرے عوامل کے ساتھ مل کر ان کی زندگی پر ڈاکہ ڈال کرہمارے پورے خاندان کے حال اور مستقبل کو اذیت ناک بنا دیا ۔
پاکستان میں خشک اور سرد موسم کے دوران نمونیا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ہزاروں بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی اموات ہوچکی ہے۔ نمونیا کی علامات کیا ہیں اور بچوں کو اس سے کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟ جانتے ہیں ارحم خان کی اس رپورٹ میں۔
سوشل میڈیا بالخصوص ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اس طرح کی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں جنوبی کوریا میں لوگ سبز رنگ کی ٹوتھ پکس کو تلتے ہیں جس کے بعد وہ کرلی فرائیز کی طرح ہوجاتی ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available