پاکستان نے پیر کو سرحد پار کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔
استغاثہ کے مطابق 29 مارچ 2022 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے انجم آباد میں مدرسہ جامعہ اسلامیہ فلاح البنات کی تین طالبات رضیہ حنیفہ، عائشہ نعمان اور عمرہ امان نے 18 سالہ خاتون ٹیچر 'س' کو گلے پر چھریاں پھیر کر ذبح کر دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے افغانستان میں موجود کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مبینہ جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان طورخم اور چمن کے علاوہ دیگر سرحدی گزرگاہوں پر حالات بدستور کشیدہ ہیں۔
پاکستان میں شرح سود بلند رکھنے کے باوجود مہنگائی میں کوئی خاص کمی نہیں ہوئی جب کہ تاجروں کا کہنا ہے کہ شرح سود بڑھا کر مہنگائی قابو میں رکھنا ناکام حکمتِ عملی ہے۔
پاکستان نے پیر کی صبح افغانستان میں فضائی کارروائی کی ہے۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ہفتے کو شمالی وزیرستان میں ایک حملے میں پاکستان فوج کے دو افسران سمیت سات سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستان کی سیکیورٹی سے متعلق تجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے کہا"ہم اس عزم پر قائم ہیں کہ اسے یقینی بنایا جائے کہ افغانستان دوبارہ کبھی بھی دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بنے جو امریکہ یا اسکے شراکت داروں اور اتحادیوں کو نقصان پہنچا نا چاہتے ہیں۔"
پیر کو کھیلے گئے فائنل میں ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے، اسلام آباد نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو سماجی رابطے کی سائٹ 'ایکس' پر ایک بیان میں کہا کہ اتوار کی شب تین بجے کے قریب پاکستانی طیاروں نے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل اور صوبہ خوست کے ضلع سیپرہ میں شہریوں کے گھروں پر بمباری کی ہے۔
سینیٹ انتخابات کے لیے دو اپریل کو سندھ اور پنجاب میں 12، 12 جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی 11،11 اور اسلام آباد کی دو نشستوں پر پولنگ ہو گی۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سیکیورٹی کونسل میں اپنے ایک حالیہ خطاب میں کہا ہے کہ القاعدہ اور افغان طالبان کے بعض عناصر کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی معاونت کرتے ہیں۔ اگر اس شدت پسند گروہ کو نہ روکا گیا تو یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہو گا۔
افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ہفتے کی صبح فوج کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے بعد یکے بعد دیگرے خودکش دھماکے کیے گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل ظفر محمود کو چیئرمین (ارسا) تعینات کیا تھا، تاہم سندھ حکومت کے شدید احتجاج کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available