رسائی کے لنکس

کتب میلہ

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں میں جمعہ کے روز چھٹے عالمی کتب میلے کا آغاز ہوا۔ 28 دسمبر 2010 تک جاری رہنے والے اس کتب میلے میں ملکی پبلشرز کے علاوہ امریکا، ایران، بھارت، سنگاپور، ملائیشیاء، کینیڈا، سعودی عرب اور برطانوی بک پبلشرز کی جانب سے دو سو کے لگ بھگ اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ کتب میلے کا اہتمام پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن نے نیشنل بک فائونڈیشن، وزارتِ تعلیم اور پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا ہے۔ گزشتہ سال ہونے والے کتب میلے میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے شرکت کی تھی جبکہ آرگنائزرز کو توقع ہے کہ اس سال میلے میں ڈھائی لاکھ افراد شرکت کرینگے۔ کتب میلہ آئندہ چار روز تک صبح 10 سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔ کتب میلے کی تصویری جھلکیاں ہمارے نمائندے عمیر بن ریاض سے


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG