رسائی کے لنکس

واشنگٹن میں طوفان بادوباراں، 15 لاکھ گھروں کی بجلی چلی گئی


طوفان سے کیپیٹل ہل کے قریب درخت گر گئے
طوفان سے کیپیٹل ہل کے قریب درخت گر گئے

واشنگٹن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد رات کو چلنے والی طوفانی ہواؤں کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

بادوباراں کے ایک طاقت ور طوفان سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں 15 لاکھ گھروں اور کارباری مراکز میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

جمعے کی رات تیز بارش اور تند ہوا کے جھکڑوں سے بڑی تعداد میں درخت گر گئے اور کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں۔

درختوں کی ٹوٹی ہوئی شاخیں واشنگٹن، ریاست ورجینیا اور میری لینڈ کے مضافاتی علاقوں میں سڑکوں پر بکھر گئ۔

درخت گرنے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ درختوں کے گرنے سے شمالی ورجینیا میں کم ازکم دوافراد کے ہلاک ہونے کی خبرملی ہے۔

واشنگٹن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد رات کو چلنے والی طوفانی ہواؤں کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

طوفان کے بعد درجہ حرارت 23 ڈگری تک گر گیا، لیکن موسمیات کے ماہرین کا کہناہے کہ دن کے وقت دوبارہ بلند سطح پر پہنچ سکتا ہے۔

جمعے کی سہ پہر اور شام کے دوران شمالی اور وسطی امریکہ کے کئی علاقے طوفان باد وباراں کی زد میں آئے جس سے شاہراہوں پر بڑے ٹرکوں کو اپنا سفر جاری رکھنے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
XS
SM
MD
LG