جرمنی کے شہر میونخ میں منائے جانے والے دنیا میں بیئر کے سب سے بڑے جشن کا آغاز ہو چکا ہے۔
اِس جشن کو دنیا بھر میں Oktoberfest کے نام سے جانا جاتا ہے، جسے دیکھنے اور شرکت کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح میونخ کا رُخ کرتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق، جشن میں شرکت کے لیے 60 لاکھ لوگ میونخ پہنچیں گے، جِس کے لیے بیئر کے 14خیمے لگائے گئے ہیں جہاں روایتی جرمن کھانے موجود ہوں گے، جِن میں سیخ پر بھونے ہوئے مرغ بھی شامل ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ ہر سال اِس جشن کی گہماگہمی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ’ اکٹوبر فیسٹ‘ کی تاریخ 179سال پرانی ہے، جِس کا آغاز بواریا علاقے کے شہزادے، لُڈوِگ کی شادی کے موقع پر ہوا۔
یہ جشن سات اکتوبر تک جاری رہے گا۔