رسائی کے لنکس

logo-print

عمراں لنگھیاں پباں بھار


اسد امانت

کلاسیکی موسیقی کے پٹیالہ گھرانے میں پیدا ہونے والے اس مستند گویے نے بیشمار گیت اور غزل گا کر پکے راگ میں نام کمایا

اسد امانت علی خان موسیقی کے پٹیالہ گھرانے کا ایک اہم نام تھا۔

اسد امانت 25ستمبر 1952ء میں پیدا ہوئے اور اُن کا انتقال 18اپریل2011ء میں ہوا۔

وہ استاد امانت علی خان کے فرزند تھے۔ اسد امانت نے اپنی گائیگی کا آغاز ٹھمری گا کر کیا جنھیں بعدازاں، نثار بزمی نے ٹیلی ویژن پر متعارف کرایا۔

عمراں لنگھیاں پباں بھار کے علاوہ پنجابی گیتوں اور غزلوں کے بیشمار سدا بہار گانے گائے، جب کہ اُن کی دیگر غزلوں میں ’ذرہ ذرہ‘ اور ’کل چودھویں کی رات‘ شامل ہیں۔ اُنھوں نے ایک ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کرائے، جن میں فلمی گانے بھی شامل ہیں۔

اُنھیں ’پرائیڈ آف پرفارمنس‘ کے تمغے سے نوازا گیا۔

آڈیو رپورٹ سننے کے لیے کلک کیجیئے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:04:58 0:00

آپ کی رائے

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG