رسائی کے لنکس

لگسمبرگ کے ولی عہد ولیم کی شادی


شادی ہفتےکے روز مقامی کیتھڈرل میں منقعد ہوئی جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات سمیت برطانیہ کے شہزادے ایڈورڈ اور جاپان کے ولی عہد نارو ہیتو بھی شریک ہوئے۔

لگسمبرگ کے پرنس ولیم جوزف اور بلجیئم کی شہزادی سٹفنی کے ساتھ شادی کی تقریب کو ملک کی تاریخ میں کئی عشروں کی سب سے بڑی شاہی تقریب کے طور پر دیکھا جارہاہے۔

لگسمبرگ کے والی عہد کی شادی ہفتے کے روز مقامی کیتھڈرل میں منقعد ہوئی جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں برطانیہ کے شہزادے ایڈورڈ اور جاپان کے ولی عہد نارو ہیتو بھی شامل ہیں۔

دلہن نے شادی کا ایک خصوصی گاؤن پہنا جس میں ہاتھی دانت کی جھالر لگی ہوئی تھی۔ ان کی خادماؤں نے خوبانی کے رنگت جیسے زرد لباس زیب تن کررکھے تھے۔

شادی کی تقریب کے بعد شاہی جوڑا عوام کے دیدار کے لیے بالکونی میں آیا اور انہیں دیکھ کر لوگوں نے خوشی و مسرت کے اظہار کے لیے بڑے جوش سے تالیاں بجائیں۔

شہزادہ ولیم اپنے والد ہنری کے بعد لگسمبرگ کا تخت و تاج سنبھالیں گے۔

لگسمبرگ ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کی آبادی تقریباً 5 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

شادی کی اس مذہبی تقریب سے ایک روز پہلے شہر کے سٹی ہال میں ان کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔
XS
SM
MD
LG